سوشل میڈیا پر ویڈیو واٸرل ہوٸی جس میں ایک نامعلوم شخص چھوٹے بچوں سے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔
ویڈیو واٸرل ہونے پر ڈی پی او اختر فاروق نے فی الفور ایکشن لیتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ کو ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق اور سیف اللہ SI نے ملزم جس کا نام برخوردار عرف بلال بلا ولد اللہ وسایا قوم لوہار سکنہ بلاک 28 معلوم ہوا کو ٹریس آٶٹ کر کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والے ملزم برخوردار عرف بلال بلا کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرتے ہوۓ مزید کارواٸی جاری ہے۔
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال اور ان کی عزت آبرو کا تحفظ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا ویژن ہے۔
میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنوں پچوں پر نظر رکھتے ہوۓ انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔

Comments
Post a Comment